کشمیر، ڈل جھیل میں گونجتی صدائے اذان۔ ویڈیو+تصاویر
Feb ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۲:۳۳ Asia/Tehran
کشمیری تاج کا ہیرہ کہلانے والی ’’ڈل جھیل‘‘ جو ایک سیاحتی، ثقافتی اور تجارتی مرکز کے طور پر دنیا بھر میں پہچانی جاتی ہے۔
ڈل جھیل ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی نہایت حسین اور دلربا سیاحتی جاذبیتوں میں سے ایک ہے اور ’’بہشت روئے زمین‘‘ کہلانے والے اس خطے کے لئے ایک ہیرے کی حیثیت رکھتی ہے۔ اسی ڈل جھیل کو دیکھنے، اُس میں شکارے پر بیٹھ کر گردش کرنے اور بے نظیر اور منفرد قدرتی رعنائیوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے سالانہ لاکھوں ملکی و غیر ملکی سیاح اس علاقے کا رخ کرتے ہیں۔
اس جھیل کو مقامی لوگ سیرو تفریح کے ساتھ ساتھ خطے میں رفت و آمد، اشیائے خورد و نوش، تازہ پھلوں، سبزیوں اور دیگر وسائل زندگی کی خرید و فروخت کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں۔
پیش خدمت ویڈیو میں آپ ڈل جھیل میں گونجتی صدائے اذان کو ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔