Mar ۰۶, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
  • کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 60 لاکھ افراد ہلاک

کورونا سے دنیا بھر میں 60 لاکھ کے قریب افراد ہلاک ہوئے جبکہ 10 اعشاریہ 8 ارب ٹیکے لگائے گئے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں اب تک کورونا وائرس کے 44,08,07,756 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں اور اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے 59لاکھ 78 ہزار96 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یورپ میں اس وبائی مرض کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ اس براعظم میں 18,12,75,264 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ امریکہ میں 14,76,55,931 متاثر پائے گئے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ افراد امریکہ، ہندوستان اور برازیل میں پائے گئے ہیں۔

تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 27 فروری تک دنیا بھر میں 10.8 ارب ٹیکے لگائے جا چکے ہیں اور کل 4.4 ارب افراد کو پوری طرح ٹیکہ لگ چکا ہے۔

بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے بعد اب کورونا کا زور ٹوٹ رہا ہے اور لوگ چین کا سانس لے رہے ہیں۔

 

 

ٹیگس