Mar ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۲ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ نے میانمار کی فوج کے کمانڈر کو جنگی مجرم قرار دے دیا

اقوام متحدہ نے میانمار میں کودتا کے بارے میں ایک جامع رپورٹ سامنے آنے کے بعد اس ملک کی فوج کے کمانڈر کو جنگی مجرم قراردے دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر میشل باچلہ نے کہا ہے کہ میانمار کے فوجی اہلکاروں نے عوام کے سلسلے میں کھلی لاپرواہی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے  اپنے فضائی حملوں میں بھاری ہتھیاراستعمال کئے ہیں اور زیادہ آبادی والے علاقوں میں عام شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا ہے ۔

میشل باچلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اکثر افراد کے سروں پرگولی ماری گئی ہے اور جنھیں گرفتار کیا انھیں تاحد مرگ تشدد کا نشانہ بنایا گیا یا انسانی ڈھال کے طور پراستعمال کیا گیا۔ 

میانمار کی فوج کے ترجمان نے ابھی تک اس رپورٹ پرکوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔

ٹیگس