Mar ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا نے ایک اور میزائل ٹیسٹ کیا، جاپان نے کی تصدیق

شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیا جانے والا میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی علاقے سے باہر گرا ہے۔

جاپان کے این ایچ کے نیوز چینل کے حوالے سے ایسنا کی رپورٹ کے مطابق، جاپان کے دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیا جانے والا میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی علاقے سے باہر گرا ہے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف نے بھی اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر کی جانب ایک میزائل فائر کیا ہے، جسکے بارے میں کہا جا رہا ہے انٹر کانٹیننٹل بیلسٹک میزائل تھا۔

جاپان کے ساحلی گارڈ کے محکمے نے شمالی کوریا کے اس اقدام کے بعد جاپانی سمندری حدود میں آنے جانے والے بحری جہازوں سے احتیاط سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے رواں عیسوی سال کے دوران اپنے میزائل تجربات کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

 

ٹیگس