روس یوکرین جنگ میں ماسکو کا ساتھ دیں گے؛ کم جونگ اون
Jul ۱۴, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۷ Asia/Tehran
شمالی کوریا کے رہنما نے ایک بار پھر روس یوکرین جنگ مین ماسکو کا ساتھ دینے کا عزم دوہرایا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون نے یوکرین تنازع پر روس کے فیصلوں کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کر دیا۔شمالی کوریا کے شہر وونسان میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں روس نے شمالی کوریا کی سلامتی اور خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کا اظہار کیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اس موقع پر شمالی کوریا اور روس نے ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تعاون کا اعادہ بھی کیا۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ شمالی کوریا کے ساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ اور دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح پر براہ راست رابطوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔