Apr ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۴:۰۷ Asia/Tehran

سعودی چینل ام بی سی نے اپنے ایک مزاحیہ پروگرام میں امریکہ کے 79 سالہ صدر جوبایڈن کی ذہنی و جسمانی صحت کو موضوع بناتے ہوئے ان کا خوب مذاق اڑایا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حالیہ کچھ مہینے کے دوران کچھ میڈیا ذرائع نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں شدت کی خبر دی ہے جبکہ سعودی عرب کے ایک چینل کی جانب سے بائیڈن کا مذاق اڑانے کی خبر وائرل ہو گئی ہے۔

سعودی عرب کے چینل ایم بی سی کے ایک کامیڈی پروگرام میں امریکا کے ڈیموکریٹ صدر کی ذہنی اور جمسی سلامتی کا مذاق اڑایا گیا۔ اس پروگرام میں 79 سالہ بائیڈن کی گفتگو اور ان کی ذہنی الجھنوں کو نمایاں کیا گیا۔

اس فلم کے آغاز میں ایک مرد اور خاتون فنکار جو امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کا کردار ادا کر رہے تھے، کیمرے کے سامنے آتے ہیں اور حاضرین کو ہاتھ ہلا کر سلام کرتے ہیں۔   

فلم میں دکھایا گیا ہے کہ بائیڈن اور کملا ہیرس صحافیوں کے درمیان پریس کانفرنس کے لئے حاضر ہوتے ہیں لیکن امریکی صدر پوری طرح سے تھکے نظر آ رہے تھے اور وہ صحافیوں کو ہاتھ دکھانے کے بعد وہاں سے چلے جاتے ہیں۔

ٹیگس