جسے اللہ رکھے؟
Apr ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۵:۳۹ Asia/Tehran
ارجنٹائن میں سی سی ٹی وی کیمرے سے ریلوے ٹریک کا لیا ہوا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریلوے کراسنگ کھلی ہوئی ہے اور گاڑیوں کی آمد و رفت ہو رہی ہے،
تبھی ایک کار آتی ہے اور ریلوے لائن پر اچانک اس کا انجن بند ہو جاتا ہے۔ ڈرائیور گاڑی سے نکلتا ہے تبھی ٹرین آکر گاڑی کو ٹکر مارتی ہوئی نکل جاتی ہے۔ خوش قسمتی سے ڈرائیور تو بچ جاتا ہے لیکن گاڑی میں اس کے اہل خانہ ہوتے ہیں جنہیں معمولی چوٹیں آتی ہيں اور انہيں اسپتال منتقل کر دیا جاتا ہے۔