Apr ۱۳, ۲۰۲۲ ۲۰:۴۰ Asia/Tehran
  • سری لنکا میں مخالفین کو مذاکرات کی دعوت

سری لنکا کے وزیر اعظم نے مخالفین کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

اسنا کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے وزیر اعظم نے بدھ کے روز کہا ہے کہ مخالفین کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں ملک کے سیاسی، اقتصای اور سماجی مسائل کے حل کے لئے ان کے نظریات پر توجہ دی جائے گی۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ مخالفین نے پانچویں روز بھی احتجاج جاری رکھتے ہوئے وزیر اعظم گوٹا بایا راجا پاکشے کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔ مخالفین نے انھیں ملک میں موجودہ بحران کا ذمہ دار بھی قرار دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مخالفین نے سیاسی رہنماؤں کی رہائشگاہوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنانے کی کوشش بھی کی تاہم سیکورٹی فورس نے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کیں اور مظاہرین کو منتشر کر دیا۔

واضح رہے کہ سری لنکا کو اس وقت معاشی بحران کے باعث غذائی اشیاء، ایندھن اور بنیادی ضرورت کی چیزوں کی سخت قلت کا سامنا ہے۔ سری لنکا کے پاس ایندھن کی درامد کے لئے زر مبادلہ کی کمی ہے جس کے باعث بعض علاقوں کو مسلسل تیرہ گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔

ملک میں معاشی بحران کے با‏عث گذشتہ ایک مہینے سے احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں اور ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سری لنکا کی حکومت نے بیرون ملک مقیم اپنے ملک کے شہریوں سے بحران حل کرنے میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

ٹیگس