امریکہ میں تین منٹ کے اندر کووڈ ٹیسٹ کرنے والی مشین کو لائسنس مل گیا
Apr ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
امریکہ میں 3 منٹ میں کووڈ ٹیسٹ کرنے والی مشین کو لائسنس ملا۔
امریکہ کے فوڈ اینڈ ڈرگس شعبے نے اضطراری صورت میں کورونا وایرس کا ٹیسٹ لینے کے لئے، سانس کے ذریعے جانچ کرنے والی مشین کے لئے لائسنس جاری کر دیا ہے۔
یورو نیوز کے مطابق، اسپتال اور کلینک میں ہینڈ بیگ جتنی سائز میں موجود ایک مشین سے سانس کے ذریعے کووڈ ٹیسٹ کرنے والی مشین کو اجازت مل گئی ہے۔ اس ٹیسٹ کا نتیجہ تین منٹ کے اندر سامنے آ جاتا ہے۔
اس مشین کا نام Inspect IR Covid-19 ہے جس میں سانس اندر لینے اور باہر نکالنے کے عمل کے دوران پانچ کیمیاوی عناصر کا تجزیہ کیا جاتا ہے اور اس طرح پتہ چل جاتا ہے کہ کوئی شخص کورونا وایرس میں مبتلا ہے یا نہیں۔