Apr ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۳ Asia/Tehran
  • عالمی یوم القدس کے موقع پر صیہونی ریڈیو ہیک

عالمی یوم القدس کے موقع پر صیہونی ریڈیو کو ہیک کر لیا گیا ہے۔

جمعہ کو یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے جو ریڈیو ہیک ہوئے ان میں ۱۰۰ اف‌ ام، ۱۰۲.۵ اف‌ ام اور ۹۱ اف‌ ام، کے سول اور هیدابروت ریڈیوکی نشریات شامل ہیں۔

ہیکروں نے ان ریڈیو کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں خطرے کی گھنٹی کی آواز کے ساتھ ساتھ عربی زبان استعمال کی گئی اور اس میں مسجد الاقصی اور داغے جانے والے راکٹ کی تصاویر دکھائی گئیں۔

عبری زبان کے ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا کہ ہیک کرنے والے گروہ کا نام "گروہ ناجی" (Hackers of Savior)  ہے جس نے2020 میں بھی یروشلم پوسٹ اور سیکڑوں دیگر ویب سائٹ کو ہیک کیا تھا۔

واضح رہے کہ ماہ رمضان شروع ہوتے ہی قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کے خلاف غیر انسانی اور جارحانہ کارروائیاں تیز کر دیں اور اس دوران سیکڑوں فلسطینیوں کو شہید، زخمی اور گرفتار کرکے مسجد الاقصی پر بھی چڑھائی کی۔

 

 

ٹیگس