بڑے پیمانے پر امریکی ہتھیار تباہ کئے ہیں: روس
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i406512-بڑے_پیمانے_پر_امریکی_ہتھیار_تباہ_کئے_ہیں_روس
روس کے صدر ولادیمیر پوتین کا کہنا ہے کہ روس یوکرین میں درجنوں امریکی ہتھیار تباہ کر چکا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۰۵, ۲۰۲۲ ۰۶:۰۰ Asia/Tehran
  • بڑے پیمانے پر امریکی ہتھیار تباہ کئے ہیں: روس

روس کے صدر ولادیمیر پوتین کا کہنا ہے کہ روس یوکرین میں درجنوں امریکی ہتھیار تباہ کر چکا ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتین کا روسی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں امریکہ کی جانب سے یوکرین کو مزید ہتھیاروں کی فراہمی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ روس یوکرین میں ان ہتھیاروں کا آسانی سے مقابلہ کر رہا ہے اور روس پہلے ہی امریکہ کے فراہم کردہ درجنوں ہتھیار تباہ کر چکا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کچھ روز قبل یوکرین کو جدید میزائل سسٹم بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

ادھر یوکرین کے صدر زلینسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ میں روس کے بالمقابل ہمیں کامیابی ملے گی، تاہم اس سے قبل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ کا کوئی بھی فاتح نہیں ہوگا۔