Jun ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
  • اسرائیلی کارخانے سے ایمونیا گیس کا رساؤ

اسرائیل میں ایک کیمیائی کارخانے میں خطرناک ایمونیا گیس کے رساؤ کی خبریں موصول ہوئی ہیں

فلسطینی خبر رساں ایجنسی شہاب کے مطابق، اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بھی جنوبی تل ابیب میں واقع رحوفوت نامی کار خانے میں گیس کے رساؤ کی تصدیق کی ہے۔
کہا جارہا ہے کہ خطرناک ایمونیا گیس کے رساؤ کی وجہ سے متعدد لوگ زخمی ہوئے ہیں اور امدادی ٹیموں کو فوری طورپرجائے حادثہ کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔
تاحال اس حادثے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
غاصب صہیونی حکام عام طور پر ایسے حادثات کو چھپانے کی کوشش کر تے ہیں اور ذرائع ابلاغ بھی سینسر شپ سے کام لیتے ہوئے، تفصیلات جاری نہیں کرتے۔

ٹیگس