Jul ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۴ Asia/Tehran
  •  جاپان : حکمراں اتحاد کو سینیٹ کے انتخابات میں واضح برتری

جاپان کے حکمران اتحاد نے سینیٹ کے انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق، ایک سو پچیس کے ایوان میں حمکراں لبرل ڈیموکریٹ اور اس کی اتحادی جماعت کومیتو کو پچھتر نشستیں ملی ہیں۔ 
جاپان میں سینیٹ کے انتخابات میں لبرل ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم شنزو آبے کے قتل کے محض دو روز کے بعد ہوئے ہیں۔ 
سابق وزیراعظم کے قتل سے پہلے بھی توقع کی جارہی تھی کہ حمکراں اتحاد ایوان بالا پر اپنی گرفت قائم رکھنے میں کامیاب رہے گا۔ 
لبرل ڈیموکریٹ اور کومیتو پارٹی پر مشتمل اتحاد ملکی آئین میں ایسی اصلاحات کا خواہاں ہے جس کے ذریعے عالمی سطح پر جاپان کے عسکری کردار کو مضبوط کیا جاسکے۔
جاپانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کے قتل کی وجہ سے سینیٹ کے انتخابات میں رائے دھی کا تناسب معمول سے کم رہا ہے۔ 
جاپانی سینیٹ کے انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح باون فی صد بتائی جارہی ہے۔ 
قابل ذکر ہے کہ جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے پر جمعے کے روز دارالحکومت ٹوکیو کے نواحی شہر نارا میں انتخابی جلسے کے دوران قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے تھے۔ 

ٹیگس