قتل کا ارادہ رکھنے والا شخص امریکی پولیس کی فائرنگ میں ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i408407-قتل_کا_ارادہ_رکھنے_والا_شخص_امریکی_پولیس_کی_فائرنگ_میں_ہلاک
پریس ذرائع نے امریکی شہر مینیا پولیس میں پولیس فائرنگ میں ایک شخص کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jul ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۴:۰۵ Asia/Tehran
  • قتل کا ارادہ رکھنے والا شخص امریکی پولیس کی فائرنگ میں ہلاک

پریس ذرائع نے امریکی شہر مینیا پولیس میں پولیس فائرنگ میں ایک شخص کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ امریکی ریاست مینے سوٹا کے شہر مینیا پولیس میں جمعرات کی شب پیش آیا جہاں ایک شخص اپنے پڑوسی کو قتل کرنے کے مقصد سے کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر اُس کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس موقع پر پولیس اہلکاروں نے حملہ آور پر فائرنگ کر کے اسے ہلاک کر دیا۔

ابھی حملہ آور کی کوئی پہچان نہیں بتائی گئی ہے تاہم تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں رائج گن کلچر کے باعث گذشتہ ایک سال کے دوارن تشدد کے واقعات میں انیس ہزار سے زائد افراد ہلاک اور سینتیس ہزار سے زائد دیگر زخمی ہوئے ہیں جبکہ گذشتہ پانچ برسوں میں امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں پچانوے ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ایک لاکھ چھیاسی ہزار سے زائد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔