روس نے جاپانی پارلیمنٹ کے 384 اراکین پر پابندی عائد کر دی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i408433-روس_نے_جاپانی_پارلیمنٹ_کے_384_اراکین_پر_پابندی_عائد_کر_دی
ٹوکیو جی 7 ممالک میں شامل ہے جنہوں نے روس کے مرکزی بینک کے اثاثوں کو منجمد کیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jul ۱۶, ۲۰۲۲ ۰۵:۴۱ Asia/Tehran
  • روس نے جاپانی پارلیمنٹ کے 384 اراکین پر پابندی عائد کر دی

ٹوکیو جی 7 ممالک میں شامل ہے جنہوں نے روس کے مرکزی بینک کے اثاثوں کو منجمد کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے جاپانی پارلیمنٹ کے 384 اراکین پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ماسکو کا کہنا ہے کہ جاپان کے ان ارکان پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جنہوں نے روس کے خلاف غیر دوستانہ یا مخالف پوزیشن اختیار کی تھی۔ جاپانی اراکین پارلیمنٹ نے یوکرین کے کئی علاقوں پر روس کے کنٹرول کی مذمت کی تھی۔

یاد رہے کہ ٹوکیو جی 7 ممالک میں شامل ہے جنہوں نے روس کے مرکزی بینک کے اثاثوں کو منجمد کیا ہے۔