کامن ویلتھ گیمز کا آغاز
کامن ویلتھ گیمز دوہزار بائس کا آج سے آغاز ہو رہا ہے جس کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز برطانیہ کے شہر برمنگھم کے ایلیگزینڈر اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب میں ٹیموں کا مارچ پاسٹ ہوا جس میں سب سے پہلے آسٹریلیا کا دستہ میدان میں داخل ہوا۔
تقریب میں ہندوستان کا دوسو سے زائد رُکنی دستہ بھی شامل تھا جبکہ پاکستان کے دستے میں ایک سو تین رُکن نظر آئے۔ مارچ پاسٹ میں ہندوستان کی جانب سے بیڈمنٹن اسٹار اور دو مرتبہ اولمپک کے گولڈ میڈلسٹ پی وی سدھو اور ہاکی ٹیم کے کپتان مَنپریت سنگھ نے ملک کا پرچم اٹھایا جبکہ پاکستانی دستے کی سربراہی ریسلر انعام بٹ اور ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نےکی۔
کامن ویلتھ گیمز میں کھیل کے بیس شعبوں میں بہتتر ممالک شامل ہیں۔ہندوستان نے دوہزار دس میں کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی بھی کی ہے اور اس بار ان کھیلوں میں اُس کی اٹھاوریں شرکت ہے جبکہ پاکستان تیرہویں بار ان کھیلوں میں شریک ہو رہا ہے۔