Jul ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۶ Asia/Tehran
  • امریکہ میں گن کنٹرول بل مںطور مگر قانون نہیں بن پائے گا

امریکی ایوان نمائندگان نے اسلحہ کی خرید و فروخت پر پابندی کا بل منظور کرلیا ہے تاہم اس کے قانون کی شکل اختیار کرنے کا امکان دکھائی نہیں دیتا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں پاس کیے جانے والے بل کی رو سے جان بوجھ کر نیم خودکار ہتھیاروں کی درآمدات، فروخت، پیداوار، منتقلی اور ملکیت جرم شمار ہوگی ۔

ماہرین کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کو ایوان سے منظور کیے جانے والے اس بل کو قانون کی شکل اختیار کرنے کے لیے انتہائی پر پیچ و خم راستہ طے کرنا ہوگا جو ناممکن دکھائی دیتا ہے۔

امریکہ کے صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس بل کے سینیٹ سے پاس ہونے کی امید نہ ہونے کے برابر ہے جہاں مینڈیٹ ری پبلکن اور ڈیموکریٹ کے درمیان پچاس پچاس کے حساب سے تقسیم ہے۔

ایوان نمائندگان میں دوسو تیرہ کے مقابلے میں دو سو سترہ ووٹوں سے پاس ہونے والے اس بل کو، ایوان نمائندگان کی سربراہ نینسی پیلوسی نے ملک میں ہتھیار بند تشدد روکنے کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا ہے ۔ یہ بل ایسے وقت میں منظور کیا گیا ہے جب ایک تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں ہلکے ہتھیار بنانے والی کمپنیوں نے پچھلے ایک عشرے کے دوران ایک ارب ڈالر سے زائد منافع کمایا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کے ذریعے انجام پانے والی اس تحقیق کے نتائج گزشتہ دنوں کانگریس کے روبرو بھی پیش کیے گئے تھے۔

ٹیگس