دنیا بھر میں چوبیس کروڑ سے زائد بچے تعلیم سے محروم
Sep ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۳ Asia/Tehran
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا میں چوبیس کروڑ سے زائد بچے اور نوجوان تعلیم سے محروم ہیں۔
ہمارے نمائندے کے مطابق یونیسکو کے جاری کردہ اعداد و شمار سے نشاندھی ہوتی ہے کہ دنیا بھر میں چھے سے اٹھارہ سال کے چوبیس کروڑ چالیس لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔
یونیسکو کے مطابق تعلیم سے محروم بچوں کی تعداد کے لحاظ سے افریقہ کا علاقہ سر فہرست سے جہاں ایسے بچوں کی تعداد دس کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افریقہ کے بعد وسطی اور جنوبی ایشیا کے خطے میں بھی ساڑھے آٹھ کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔
یونیسکو نے گزشتہ سال اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ کورونا کی وجہ سے ایشیا اور بحرالکاہل ریجن کے آدھے سے زیادہ ملکوں میں اسکول دو سو سے زائد دن تک بند رہے ہیں۔