کینیڈا میں چاقوزنی کے واقعات، 25 ہلاک و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i410806-کینیڈا_میں_چاقوزنی_کے_واقعات_25_ہلاک_و_زخمی
کینیڈا میں چاقووں کے وار سے 25 افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Sep ۰۵, ۲۰۲۲ ۰۶:۲۱ Asia/Tehran
  • کینیڈا میں چاقوزنی کے واقعات، 25 ہلاک و زخمی

کینیڈا میں چاقووں کے وار سے 25 افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

کینیڈا کی پولیس کے اعلی عہدیدار روانڈا بلک مور کا کہنا ہے کہ صوبے سسکیچوین Saskatchewan میں 2 افراد نے چاقووں سے وار کر کے 10 افراد کو ہلاک اور 15 کو زخمی کر دیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد کو 13 مختلف مقامات پر نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے حملہ آوروں کی شناخت ڈیمیئن سینڈرسن Damien Sanderson اور مائیلز سینڈرسن Myles Sanderson کے ناموں سے کر لی اور ان کی تصاویر بھی جاری کر دیں تاہم انہیں تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

چاقو زنی کے ان واقعات میں زخمی ہونے والے درجنوں افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے ان حملوں کو خوفناک قرار دیا ہے۔