Sep ۱۴, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۶ Asia/Tehran
  • دنیا کو بہتر بنانے کے لئے اقوام متحدہ کو متحرک ہونے کی ضرورت: گوترش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ دنیا میں امن و استحکام اور اسے بہتر بنانے کے لئے سفارتکاری اور صلاح و مشورے نیز مذاکرات و گفتگو کی اشد ضرورت ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے یو این کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا، اس اسمبلی سے یہ توقع رکھتی ہے کہ وہ عالمی مسائل و مشکلات کے حل پر توجہ دے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مسائل جوں کہ توں نہ صرف جاری ہیں بلکہ ان مسائل سے عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرات بھی لاحق ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مختلف عالمی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان مسائل کو حل کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے رکن ملکوں کے باہمی تعاون اور یکجہتی کی ضرورت ہے اور اس کام کے لئے اقوام متحدہ کا پلیٹ فارم خاص اہمیت رکھتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ عالمی برادری کے مشترکہ تعاون اور یکجہتی کے بغیر عالمی مسائل حل نہیں کئے جا سکتے اور اس تعاون سے متعلق اقوام متحدہ، اپنا کردار ادا کرنے کے آمادہ ہے۔

ٹیگس