Sep ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • کرونا کا خاتمہ قریب ہے

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کورونا کے عنقریب خاتمے کا عندیہ دیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر تیدروس ایدھا نوم نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران دنیا بھر میں کورونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد ، پچھلے دو سال کی کمترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خاتمے کی نشانیاں واضح دکھائی دے رہی ہیں لیکن ہمیں اس کے خاتمے کا مکمل اطمینان حاصل کرنے تک کام جاری رکھنا ہوگا۔ 

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ  کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا کے ترقی یافتہ اور اچھی آمدنی والے ملکوں کی اکیاسی فیصد آبادی کورونا ویکسین کی کم سے کم ایک ڈوز حاصل کرچکی ہے جبکہ غریب ملکوں میں یہ تناسب اکیس فی صد سے آگے نہیں بڑھ سکا ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں ساٹھ کروڑ سے زائد افراد کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں پینسٹھ لاکھ لوگوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

ٹیگس