Sep ۱۶, ۲۰۲۲ ۲۳:۴۶ Asia/Tehran
  • ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کی تقریب، کئی پروازیں...

آنجہانی ملکہ برطانیہ دوم کی آخری رسومات کے موقع پر دنیا کے مصروف ترین ہیتھرو ائیر پورٹ سے بے شمار پروازیں منسوخ یا ری شیڈول کر دی گئی ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: ائیرپورٹ انتظامیہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کے فلائیٹ آپریشن میں تبدیلی کی وجہ آنجہانی ملکہ کی قومی سطح پر منعقدہ آخری رسومات کے موقع پر کسی بھی قسم کے شور سے اجتناب کرنا ہے۔

ملکہ کی تدفین کے موقع پر برطانوی فضائی کمپنی برٹش ائیرویز کی طرف سے 50 پروازیں منسوخ کی  جاچکی ہیں ، پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی وجہ سے ہزاروں مسافر متاثر ہوئے ہیں۔

ائیر پورٹ انتظامیہ کے مطابق ملکہ کی آخری رسومات کے اختتام کے موقع پر خاص طور پر ائیر پورٹ پر11 بجکر 40 منٹ سے لیکر دوپہر12 بجکر 10 منٹ تک آدھ گھنٹے کیلئے کسی قسم کی کوئی  نقل و حرکت نہیں ہو گی۔

19 ستمبر کو کئے جانے والے ان انتظامات کا مقصد آخری رسومات کےموقع پر اختیار کی جانے والی دو منٹ کی خاموشی کے دوران کسی بھی قسم کا خلل پیدا نہ کرنا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق  مذہبی رسومات کے دوران خاموشی برقرار رکھنے کیلئے ہیتھرو ائیرپورٹ پر آنے والی پروازیں دوپہر 01 بجکر45 منٹ سے02 بجکر 20 منٹ تک معطل رہیں گی۔

آخری رسومات کے اختتام پر ونڈرسر محل میں ہونے والی ملکہ کی تدفین کے دوران ہیتھرو ائیر پورٹ سے 03 بجکر 05 منٹ سے لیکر اگلے ایک گھنٹے 40 منٹ تک کوئی پرواز روانہ نہیں ہوسکے گی۔

ٹیگس