چارلز سوم بھی نسل پرست نکلے
برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلز نے الزبتھ دوم کی آخری رسومات کے دوران ایک سیاہ فام شخص سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا
رپورٹ کے مطابق، ملکہ الزبتھ دوم کی تدفین کے پروگرام کے موقع پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برطانیہ کے نئے بادشاہ بکنگہم پیلس کے باہر اکٹھا اجتماع سے ہاتھ ملا رہے ہیں لیکن جب ایک سیاہ فام شہری ہاتھ ملانے کے لئے ہاتھ آگے بڑھاتا ہے تو چارلز نسل پرستانہ رویہ اپناتے ہوئے اسے نظرانداز کرتے ہیں اور اس کے بعد قطار میں کھڑے لوگوں سے ہاتھ ملاتے ہیں۔
برطانیہ کے نئے بادشاہ کے اس اقدام پر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر منفی ردعمل دیکھا جا رہا ہے اور دنیا بھر کے لوگ اس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کنگ چارلز سوئم کو ایک نسل پرست شخص قرار دے رہے ہیں۔
دس ستمبر کی ایک ویڈیو میں بھی دیکھا گیا تھا کہ چارلز سوئم اپنے خادموں سے بدسلوکی سے پیش آرہے ہیں ۔ تاریخی شواہد کے مطابق، ملکہ الزبتھ دوم کے اجداد کا غلاموں کی تجارت میں اہم کردار رہا ہے جس کے لئے نہ انہوں نے اور نہ ہی بادشاہی خاندان کے کسی فرد نے اب تک معافی نہیں مانگی ہے۔