Sep ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۳ Asia/Tehran
  • دنیا کو بڑے اور ٹھوس خطرات کا سامنا ہے، سیکریٹری جنرل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت بڑے اور شدید خطرات کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ دنیا حقیقی معنوں میں جل رہی ہے اور اسے بچانا ہم سب کی خطیر ذمہ داری ہے۔ انہوں نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ باہمی ملاقاتوں میں موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے سانحات، غربت ، عدم مساوات اور بڑی طاقتوں کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات پر ضرور غور کریں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، دنیا کی صورتحال کے عنوان سے آج جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرنے والے ہیں ۔ انہوں نے پیر کے روز غربت کے خاتمے اور تمام پچوں کے لیے تعلیم جیسے اقوام متحدہ کے اہداف کو سن دوہزار تیس تک مکمل کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ ان کا کہنا تھاکہ دنیا کو درپیش بہت سے بڑے اور ٹھوس خطرات ان اہداف کے حصول میں رکاوٹ بن رہے ہیں ۔

ٹیگس