Oct ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۱ Asia/Tehran
  • برطانیہ کے اسلامی مرکز پر ایران دشمن عناصر کا حملہ،  اسلام دشمن افکار کی علامت

اسلامی انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ اتوار کو لندن میں اربعین امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں اور برطانیہ کےاسلامک سینٹر کی عمارت پر حملہ دینی اقدار کی کھلی توہین اور اسلاموفوبیا کی واضح علامت ہے

برطانیہ کے اسلامی انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ مسعود شجرہ نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ اتوار کو ایران اور انقلاب دشمن عناصر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان عناصر نے پولیس پر بھی پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں برطانوی پولیس کے متعدد افسران زخمی ہوئے جنھیں اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔
مسعود شجرہ نے ان حرکتوں کو اسلاموفوبیا کا کھلا نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انقلاب اور ایران دشمن عناصر نے لندن کے ہائیڈ پارک میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کرنے والوں پر بھی حملہ کردیا حالانکہ ان لوگوں اور ان کے مذہبی جلوس کا ایران سے کوئی ربط نہیں تھا۔ 
قابل ذکر ہے کہ مہسا امینی کی موت کے بہانے، اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی انقلاب کے دشمن عناصر نے لندن کے علاوہ پیرس اور اوسلو میں بھی ایران کے سفارتخانوں پر حملہ کرکے اندر گھسنے کی کوشش کی تھی اور اس دوران سفارتخانوں کی حفاظت کے لئے تعینات پولیس افسروں کو بھی زخمی کیا۔ حملہ آوروں کی جانب سے توڑ پھوڑ اور پرتشدد ہنگاموں کے بعد پولیس نے ان پر آنسو گیس کے گولے پھینک کر انہیں منتشر کردیا تھا۔ 

ٹیگس