یورپ میں ہی ترکیہ کا مستقبل ہے: فرانسوا اولینڈ
فرانس کے سابق صدر کا کہنا ہے کہ یورپ کو توانائی کے بڑے بحران کا سامنا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے سابق صدر فرانسوا اولینڈ نے ترکیہ میں منعقد ایک اقتصادی اجلاس میں کہا کہ بہت کی اقتصادی سرگرمیوں کو ترکیہ میں انجام دیا جا سکتا ہےجبکہ ان میں سے بہت ہی اقتصادی سرگرمیوں کو اس وقت ایشیا یا دوسرے ممالک میں انجام دیا جا رہا ہے۔
فرانسوا اولینڈ نے کہا کہ اس صورت میں یورپ کو توانائی کے بڑے بحران کا سامنا ہے، یورپ ایک یونین ہے تاہم اسے بحران اور تبدیلیوں کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپ کو توانائی اور دفاع کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے، کس طرح وہ اپنے اقتدار اعلی کو یقینی بنا سکتے ہیں؟ کس طرح وہ اپنی حفاظت کر سکتے ہیں؟ اب ان سوالوں کا جواب دینے کا وقت آ گیا ہے اور آپس میں تضاد موجود ہونے کے باوجود ہمیں متحدہ رہنا ہوگا۔
فرانس کے سابق صدر نے ترکیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو موجودہ حالات کے مد نظر نزدیک ہونا چاہئے کیونکہ ترکیہ کا مستقبل یورپ میں ہے۔