شام بدستور امریکہ کے لئے ایک قومی خطرہ: وائٹ ہاؤس
Oct ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
امریکی صدر نے شام کے حوالے سے قومی ایمرجینسی کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کردی۔
وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ جو بائیڈن نے شام کو امریکہ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے لئے بدستور سنجیدہ خطرہ قرار دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے اس بیان میں آیا ہے کہ شام کے سلسلے میں چودہ اکتوبر دو ہزار انیس کو پہلی بار نافذ شدہ ایمرجنسی کو چودہ اکتوبر دو ہزار بائیس کے بعد بھی جاری رکھا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ گذشتہ چند سال سے شام کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں اپنے باوردی دہشت گردوں کو تعینات کرکے تیل کے قدرتی ذخیروں کو لوٹ رہا ہے۔
باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکہ نے اب تک سو ارب ڈالر سے زیادہ مالیت پر مبنی شام کے تیل اور دیگر قدرتی ذخائر کو لوٹا ہے۔ واشنگٹن کی جانب سے شام کے قدرتی ذخائر کی لوٹ مار کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔