شمسی نظام کے سب سے بڑے سیارے سے 30 گنا بڑے سیارے کا انکشاف
چلی کی سانٹیاگو یونیورسٹی سے وابستہ ماہرین فلکیات نے ایک دوسرے شمسی نظام میں ایسے سیارہ مشتری کا انکشاف کیا ہے جو کہ ہمارے شمسی نظام میں موجود جوپیٹر سیارے سے تیس فیصد زیادہ بڑا ہے۔
نیکسٹ جنریشن ٹرانزٹ سروے کے تحت ہونے والی روبوٹک ریسرچ میں ایک نئے سیارے کا انکشاف ہوا ہے جسے گرم سیارہ مشتری یا ہاٹ جوپیٹر کہا جاتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس نوعیت کے سیاروں کا فاصلہ اپنے شمسی نظام کے سورج سے بہت کم ہوتا ہے۔ یہ ہاٹ جوپیٹر اپنے سولر سسٹم کا سب سے بڑا سیارہ بھی قرار دیا گیا ہے۔ اس سیارے کا ماس دوسرے سیاروں کے مقابلے میں ڈھائی گنا زیادہ بتایا گیا ہے۔ گرم مشتری، سورج کے گرد اپنے مدار کو محض دس دن میں مکمل کرلیتا ہے اور اپنے شمسی نظام میں موجود سیارے سے اپنے انتہائی کم فاصلے کی وجہ سے اس میں درجہ حرارت بھی بہت زیادہ بتایا جاتا ہے۔ اس سیارے کا نام این جی ٹی ایس بی اکیس رکھا گیا ہے۔