Oct ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۴ Asia/Tehran
  • یورپ کی معاشی صورتحال بدتر ہونے والی ہے: آئی ایم ایف

رواں اور آئندہ مالی سال کے دوران یورپ کی معاشی صورتحال مایوس کن ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے ورلڈ بینک کے ساتھ مشترکہ اجلاس کے دوران کہا ہے کہ سن دو ہزار بائیس کے دوران یورپ میں سوائے ترکی اور جنگ کے شکار ممالک کے، اقتصادی ترقی کی شرح تین اعشاریہ دو فیصد رہے گی جبکہ یہ شرح دو ہزار تیئیس میں گھٹ کر صفر اعشاریہ چھے فیصد تک پہنچ جائے گی جو کہ جولائی میں پیش کردہ اندازوں سے بھی کافی کم ہے۔

آئی ایم ایف نے اس رپورٹ میں بتایا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر یورپ کو وسیع تر معاشی بحران کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے مطابق، سن دو ہزار تیئیس کے دوران اقتصادی ترقی کی عالمی شرح دو اعشاریہ سات فیصد تک گھٹ جائے گی۔

ٹیگس