بادشاہ کے منہ پر کیک پھینکا+ ویڈیو
Oct ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
موسمیاتی تبدیلی کے چار مظاہرین کو لندن پولیس نے بادشاہ چارلس III کے مجسمے پر کیک پھینکنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
سحر نیوز/ دنیا: ایران پریس نیوز ایجنسی کے مطابق لندن سٹی پولیس نے پیر کو ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً 10:50 پر میڈم تساؤ کے مجسمے پر دو افراد کی جانب سے کھانا پھینکنے کے بعد ہم نے فوری کارروائی کی۔
لندن پولیس کے مطابق اس احتجاجی کارروائی کے سلسلے میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
برطانیہ میں موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے کارکنوں کے ایک گروپ نے ’جسٹ اسٹاپ آئل‘ کے نام سے برطانوی بادشاہ کے مجسمے کو تباہ کرنے والے لوگوں سے الحاق کا اعلان کیا اور اعلان کیا کہ ان کا مطالبہ تیل اور گیس کے نئے معاہدوں کے لیے نئے لائسنس جاری کرنے سے روکنا ہے۔