Oct ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۲:۴۲ Asia/Tehran
  • چین میں ایک بار پھر کورونا نے سر اٹھایا

عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر چین کے مختلف شہروں میں پابندیوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق چین میں تیسرے روز ایک ہزار سے زائد کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ شہروں میں عمارتیں سیل جبکہ کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق گوانگزہو میں کورونا وائرس کیسز بڑھنے پر متعدد علاقے سیل اور تفریحی مقامات بند کر دیے گئے ہیں۔

اسی طرح چین کےشہر ووہان میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی اور زیننگ میں سبزی اور پھلوں کے اسٹور بند کر دیے گئے ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق بیجنگ کا یونیورسل ریزورٹ تھیم پارک بھی بند کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تین سال قبل کورونا چین سے ہی شروع ہوا تھا اور اس نے دنیا بھر میں تباہی مچادی اور کروڑوں افراد جاں بحق اور متاثر ہوئے۔

ٹیگس