آسٹریلیا میں امریکی جنگی طیاروں کی تعیناتی پر چین کا ردعمل
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i413509-آسٹریلیا_میں_امریکی_جنگی_طیاروں_کی_تعیناتی_پر_چین_کا_ردعمل
چین نے آسٹریلیا میں امریکی بی باون بمبار طیاروں کی تعیناتی کو امن کے منافی اور سرد جنگ جاری رکھنے کا اقدام قرار دیا ہے۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Nov ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۲:۱۱ Asia/Tehran
  • امریکا نے آسٹریلیا میں اسٹریٹجک صلاحیت کے بی 52 جنگی طیارے تعینات کر دئیے
    امریکا نے آسٹریلیا میں اسٹریٹجک صلاحیت کے بی 52 جنگی طیارے تعینات کر دئیے

چین نے آسٹریلیا میں امریکی بی باون بمبار طیاروں کی تعیناتی کو امن کے منافی اور سرد جنگ جاری رکھنے کا اقدام قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا:امریکہ نے شمالی آسٹریلیا میں ایٹمی ہتھیار حمل کرنے کی صلاحیت کے حامل اپنے بی باون جنگی طیارون کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ شمالی آسٹریلیا کے شہر ڈاروین کے جنوب میں ٹینڈال ایربیس میں اس مقصد سے خصوصی تنصیبات قائم کی جا رہی ہے۔

چین کے دفتر خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے امریکہ کے اس فیصلے پر  کہا ہے کہ دو ملکوں کے دفاع و سیکورٹی کے بہانے کسی تیسرے ملک کو نشانہ نہیں بنایا جا نا چاہئے۔

 انھوں  نے کہا کہ امریکہ اس قسم کے رویے سے علاقے میں کشیدگی پھیل رہی ہےاور علاقائی امن و استحکام متاثر ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں علاقے میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہو سکتی ہے۔

چین کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو اشتعال انگیز اقدامات اور علاقے میں کشیدگی پھیلانے کے بجائے امن و استحکام کی راہ میں قدم آگے بڑھانا اور مختلف ملکوں کے درمیان اپنا اعتماد بحال کرنا چاہئے۔