Nov ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
  • امریکہ: کیلی فورنیا میں نو ماہ کا بچہ فائرنگ سے جاں بحق

امریکی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ ریاست کیلی فورنیا کے علاقے مرسڈیز میں ایک نو ماہا بچہ ایسی حالت میں فائرنگ کا نشانہ بن کر جاں بحق ہو گیا کہ وہ اپنی ماں کے ساتھ چل رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے کہا ہے کہ اس بچے کو کہ جس نے ابھی چلنا شروع کیا تھا اور اپنی ماں کے ساتھ چل رہا تھا ایک کار میں سوار افراد کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔

امریکی پولیس کے مطابق اسے جمعرات کو اس قتل کی رپورٹ ملی جبکہ بچہ تین گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ امریکی پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے تاہم ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں سالانہ ہزاروں افراد اسی گن کلچر کی بھینٹ چڑھ کر لقمہ اجل بن جاتے ہیں ۔ امریکہ میں ہتھار رکھنے اور انکے استعمال کی آزادی نے نہایت سنگین سکیورٹی مسائل پیدا کر دیئے ہیں جس کے باعث ہر آن ہزاروں افراد کو انتہاپسند مسلح عناصر کی طرف سے موت کے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ امریکہ میں اسلحہ ساز لابی اس قدر مضبوط ہے کہ اب تک کوئی حکومت اسلحوں کے حمل اور انکے استعمال کو محدود کرنے کے لئے مؤثر قوانین وضع کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائی ہے۔

ٹیگس