Nov ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۴:۱۰ Asia/Tehran
  • انڈونیشیا میں شدید زلزلے نے تباہی مچا دی، 400 افراد جاں بحق وزخمی

انڈونیشیا میں آنے والے شدید زلزلے نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں تقریبا 400 افراد جاں بحق وزخمی ہوئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں زلزلے سے 44 افراد جاں بحق اور300 سے زائد زخمی ہوگئے۔ لزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.6 تھی اوراس کا مرکزجاوا کے مغربی علاقے میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے جکارتا میں بھی محسوس کیے گئے۔

انڈونیشین حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیر کی صبح انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں آنے والے زلزلے سے متعدد عمارتیں گرگئیں ۔ عمارتوں کے ملبے میں بہت سے لوگ دبے ہوئے ہیں ۔

زلزلے کے جھٹکوں سے جکارتہ میں بھی متعدد عمارات 3 منٹ تک لرزتی رہیں جبکہ کچھ کو خالی بھی کرایا گیا، زلزلے سے ممکنہ طور پر ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور امدادی کام جاری ہے۔

حکام کی جانب سے کہا گیا کہ زلزلے کے مرکز کے قریب افراد کو محتاط رہنا چاہیے کیونکہ آفٹرشاکس کا خطرہ موجود ہے۔

علاقے میں آفٹر شاکس بھی محسوس کئے جا رہے ہیں ۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ٹیگس