اسرائیل خوفناک دھماکوں سے لرز اٹھا، ایک صیہونی ہلاک 18 زخمی
مقبوضہ بیت المقدس میں 2 زوردار دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں ایک صیہونی ہلاک اور 18 صیہونی زخمی ہوئے ہیں۔
شہاب نیوز نے عبرانی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں دو زور دار دھماکے ہوئے۔ پہلا دھماکہ بس اسٹاپ پر ہوا جس میں 10 صیہونی زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ جبکہ دوسرا دھماکہ راموٹ چوراہے پر بس اسٹینڈ میں ہوا جس میں دو صیہونی زخمی ہوئے جن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دھماکوں میں دو صیہونی ہلاک ہوئے۔
صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن چینل کان نے بریکنگ نیوز میں کہا کہ ہونے والے دھماکوں میںم سے کم 12 افراد زخمی ہوئے کہ جن میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔ جبکہ اخبار یدیعوت آحارنوت کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 12 سے بڑھ کر 18 ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ دونوں دھماکے مقبوضہ شہر قدس میں تقریباً 15 منٹ کے فاصلے پر ہوئے۔
عبرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بم ایک بیگ میں رکھا گیا تھا۔
عبرانی ریڈیو رچٹ کان نے اعلان کیا کہ بظاہر قدس کے بس اسٹینڈ پر پہلا دھماکہ ایک موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص نے کیا جو ایک بیگ میں بم رکھنے کے بعد فوری طور پر علاقے سے فرار کر گيا۔