Nov ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۴:۲۳ Asia/Tehran
  • فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کی پہلی فتح

فیفا ورلڈ کپ دو ہزار بائیس میں ارجنٹینا نے میکسیکو کو شکست دے دی۔

فیفا ورلڈکپ دوہزار بائیس کے ایک اہم میچ میں ارجنٹینا نے میکسیکو کو شکست دے کر گروپ سی میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں جمعے کی رات کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر تواتر سے حملے کئے تاہم پہلے ہاف میں کسی ٹیم کو کامیابی نہیں مل سکی ۔
میچ کے دوسرے ہاف میں ارجنٹینا نے حریف ٹیم پر دباؤ بر‍قرار رکھا اور چونسٹھویں منٹ میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے گول کرکے میچ میں اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط کرلی ۔
میچ کے دوران ارجنٹینا کے شائقین اس وقت خوشی سے جھوم اٹھے جب میچ کے ستاسیویں ویں منٹ میں اینزو فرنینڈز نے میکسیکو کے خلاف گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنادیا۔
اس کے بعد میکسیکونے بہت کوشش کی لیکن آخرتک اس کی طرف سے کوئی گول نہ ہوسکا اور ارجنٹینا نے دو صفر سے یہ میچ جیت کر اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ۔
یاد رہے کہ ارجنٹینا کو اپنے پہلے گروپ میچ میں سعودی عرب سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

ٹیگس