ترکیہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے
اطلاعات کے مطابق ترکیہ کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ترک وزارت خارجہ نے آج جاری ہونے اولے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان امن و استحکام کے لئے میکینزم کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترکیہ کی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ترکیہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کی قطر کی کوششوں کو سراہتا ہے۔
ترک وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں بردار ممالک ہیں، خطے میں پائیدار امن و استحکام کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
اس سے پہلے پاکستان کے وزیر دفاع خواب آصف نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان حالات معمول پر آنے کی اطلاع دی تھی۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے قطر کے الجزیرہ ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ ہوگيا ہے اور حالات معمول پر واپس آگئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں دونوں ملکوں کے درمیان تشدد اور دہشت گردی کا کوئی خطرہ نہیں رہے گا۔
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدہ قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں انجام پایا ہے اور دونوں ممالک جنگ بندی اور باہمی دشمنی کے خاتمے کی ضرورت کو محسوس کرتے ہیں۔