Nov ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطین؛ صیہونی حکومت کا ایک اور صنعتی لیب نذر آتش

فلسطین کی مقبوضہ سرزمینوں میں صیہونیوں کے زیرقبضہ شہر اشدود میں واقع ایک صنعتی لیباریٹری میں دھماکے کی خبر موصول ہوئی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اس دھماکے کے بعد آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔ یہ دھماکہ عادحلوم صنعتی لیب میں ہوا ہے۔ 
اشدود صیہونی بستی کے منتظمین نے دھماکے اور آتش زدگی کی وجوہات کے بارے میں لاعلمی ظاہر کی ہے۔ ان کا دعوی ہے کہ تحقیقاتی  ٹیم اس دھماکے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔ اس واقعے کے جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں بھی بتانے سے گریز کیا جا رہا ہے۔ 
یاد رہے کہ گذشتہ چند مہینوں کے دوران فلسطین کی مقبوضہ سرزمینوں میں اس نوعیت کی متعدد آتش زدگیاں واقع ہوئی ہیں، تاہم ان کی خبروں کو فورا ہی دبا دیا جاتا ہے۔ 

ٹیگس