Dec ۰۱, ۲۰۲۲ ۰۸:۲۶ Asia/Tehran
  • داعش نے اپنے نئے سرغنہ کا اعلان کردیا، ابو الحسین الحسینی القرشی کون ہے؟

دہشتگرد گروہ داعش نے ابو الحسین الحسینی القرشی کو اپنا نیا سرغنہ بنا دیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش کے ترجمان ابی عمر المہاجر نے ایک آڈیو بیان میں اس گروہ کے سرغنے ابی الحسن الهاشمی القرشی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ابو الحسین الحسینی القرشی کو نئے سرغنےکے طور پر متعارف کرایا اور اس سے بیعت کا مطالبہ کیا۔

دہشتگرد گروہ داعش القاعدہ دہشتگرد گروہ سے نکلنے والا ایک گروہ ہے کہ جس نے عراق میں 2013 میں اپنی موجودگی کا اعلان کیا اور عراق اور شام کے بعض علاقوں پر قبضہ کیا لیکن 2017 کے اواخر تک یہ علاقے اس کے کنٹرول سے خارج ہو گئے۔

داعش کا پہلا سرغنہ ابو بکر البغدادی تھا جس نے اپنی خلافت کا اعلان کیا تھا اور مسلمانوں کو کافر کہہ کر ان کے خلاف خاص طور سے شیعہ مسلمانوں کے خلاف دہشتگردانہ حملے شروع کئے تھے۔

ٹیگس