Dec ۰۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • فیفا ورلڈ کپ 2022,  فرانس اور انگلینڈ کوارٹر فائنل میں، پولینڈ اور سینیگال آؤٹ

فیفا ورلڈ کپ 2022 میگا ایونٹ میں آج بھی دو پری کوارٹر فائنل میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ جاپان اور کروشیا کے درمیان ہو گا، جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کی ٹیم برازیل سے مقابلہ کرے گی۔

سحر نیوز/اسپورٹس: فیفا ورلڈ کپ 2022 دوحہ کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے میچ میں فرانس نے پولینڈ کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔

میچ کے 44 ویں منٹ میں اولیو جیروڈ نے پولینڈ کے خلاف پہلا گول کیا۔ اولیور جیراڈ نے اس گول کے ساتھ ہی اپنے ہم وطن تھیاری ہینری کا 51 گولز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اس کے بعد میچ کے 74 ویں منٹ میں امباپے نے شاندار گول کیا اور ٹیم کی پوزیشن کو مزید مضبوط بنا دیا ،اسی طرح انجری ٹائم میں ایک بار پھر امباپے نے گول کرکے ٹیم کی فتح یقینی بنادی۔

میچ کے آخری لمحات میں پولینڈ کو پیلنٹی کارنر ملا ، جسے فرانسی گول کیپر نے ناکام بنا دیا تاہم ایک اور موقع ملنے پر پولینڈ کی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیاب رہی۔

البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک دوسرے میچ میں گروپ بی کی ٹیم انگلینڈ کا مقابلہ گروپ اے کی ٹیم سینیگال سے ہوا جس میں انگلینڈ کی ٹیم نے اپنے حریف کو تین گول سے ہرا دیا۔انگلینڈ کی ٹیم اپنے حریف پر شروع ہی سے حاوی رہی اور اُس نے پہلے ہی ہاف میں دو گول اسکور کر دئے تھے۔ پہلا گول اڑتیسویں منٹ میں جارڈن ہینڈرسن نے کیا جبکہ پہلا ہاف ختم ہونے سے ہی دوسرا گول ہیری کین کی کک سے ہوا۔

پھر اسکے بعد جب دوسرے ہاف میں سینیگال نے گول کرنے کی کافی کوشش کی تاہم اُسے ستاونویں منٹ پر ساکا نے گول کر کے تیسرا جھٹکا دے دیا اور یوں برطانیہ کو تین صفر سے برتری حاصل ہو گئی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ اس طرح انگلینڈ نے تین صفر کی فتح کے ساتھ کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

شیڈیول کے مطابق آج بھی دو پری کوارٹر فائنل میچ کھیلے جائیں گے، جن میں جاپان کی ٹیم کروشیا سے جبکہ جنوبی کوریا کی ٹیم برازیل سے مقابلہ کریں گی۔

 

ٹیگس