نیتن یاہو کی شیطانی کابینہ کو گرانا ضروری: سابق صیہونی وزیراعظم ایہود براک
Jan ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود براک نے نیتن یاہو کی کابینہ کو شیطانی حکومت قرار دیتے ہوئے اسے گرانے کی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: ایہود براک نے نیتن یاہو کی انتہاپسند دائیں بازو کی کابینہ کو تل ابیب کے لئے حقیقی خطرہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتین یاہو کی کابینہ کی سرگرمی اگر جاری رہی تو خانہ جنگی کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ انتباہ ہے۔ ایہود براک نے کہا کہ خانہ جنگی کا خطرہ ہمارے سر پر منڈلا رہا ہے جس کے نتیجے میں صیہونی حکومت کا سیاسی نظام تباہ ہوسکتا ہے۔
ایہود براک نے صیہونیوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف تحریک، زندگی اور موت کی تحریک ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خانہ جنگی کے امکان کے باوجود نیتن یاہو کی شیطانی اور شرپسند حکومت کو گرانے کے لئے ملین مارچ کی ضرورت ہے۔