استنبول میں فرانس کے قونصل خانے کے باہر مظاہرے
Jan ۱۶, ۲۰۲۳ ۰۷:۵۳ Asia/Tehran
بدنام زمانہ فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کی جانب سے دین اسلام، ولایت و مرجعیت کی شان میں گستاخی و بے حرمتی کے خلاف پوری دنیا میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: استنبول میں ترک عوام نے فرانسیسی جریدے کے گستاخانہ اقدام اور اس گستاخی کے لئے فرانسیسی حکام کی شرمناک حمایت کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ بدنام زمانہ فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو نے حال ہی میں اشتعال انگیزی کرتے ہوئے ایران میں بلوا کرنے والوں کی حمایت کے تناظر میں توہین آمیز خاکوں کے مقابلے کا انعقاد کیا تھا اورایران کے اعلیٰ حکام اور ان کے دینی مقدسات کی توہین کے مقصد سے اپنے صفحات پر جگہ دی اور اس طرح سے مرجعیت اور مسلمانوں کے مقدسات اور قومی و دینی اقدار کی کھلی توہین کی۔