Feb ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
  • ناروے پولیس نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے پروگرام کا اجازت نامہ منسوخ کردیا

دنیا بھر میں مسلمانوں کے بڑھتے ہوئے غصے کے بعد ناروے کی پولیس نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے لیے جاری کیا جانے والا اجازت نامہ منسوخ کر دیا۔

سحر نیوز/ دنیا: ناروے کی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ شدت پسندوں کو کھلے عام قرآن پاک کے خلاف کسی بھی اقدام کی اجازت نہیں دے گی۔ البتہ اوسلو پولیس کے جاری کردہ بیان میں، اظہار رائے کی آزادی کے گھسے پٹے قانون کا حوالہ دیتے ہوئے قرآن پاک کی توہین کو قانونی سیاسی اقدام قرار دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق پولیس کا اصرار ہے کہ قرآن پاک کو جلانا ایک قانونی سیاسی اقدام ہے، لیکن سیکورٹی خدشات کی وجہ سے ایسا نہیں کیا جانا چاہیے۔
یہ فیصلہ ترکی کی وزارت خارجہ کی جانب سے انقرہ میں ناروے کے سفیر کو طلب کرنے اور آزادی اظہار رائے کے نام پر ایک انتہا پسند گروپ کو پولیس کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے پروگرام کا لائسنس جاری کرنے پر شدید احتجاج کرنے کے، چند گھنٹے بعد کیا گیا۔
واضح رہے کہ ناروے کے انتہا پسندوں کا ایک گروپ آج اوسلو میں ترک سفارت خانے کے سامنے جمع ہو کر قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا تھا۔

ٹیگس