چینی بلون نے امریکی وزیر کا دورہ ملتوی کر دیا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i417906-چینی_بلون_نے_امریکی_وزیر_کا_دورہ_ملتوی_کر_دیا
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے چین کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Feb ۰۴, ۲۰۲۳ ۰۵:۲۶ Asia/Tehran
  • چینی بلون نے امریکی وزیر کا دورہ ملتوی کر دیا

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے چین کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔

سحر نیوز/دنیا: امریکی حکام نے مشتبہ چینی غبارے کا بہانہ بنا کر اس دورے کو ملتوی کر دیا ہے۔ امریکہ میں چین کے مبینہ جاسوس غبارے کی پرواز کے بعد یہ دورہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ یہ بلون غیر فوجی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سیکریٹری خارجہ نہیں چاہتے تھے کہ چینی حکام سے ملاقات میں صرف بزعم خود جاسوس غبارے کی پرواز کے متعلق بات ہو لہٰذا انہوں نے دورۂ چین ملتوی کر دیا۔

یاد رہے کہ امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ پینٹاگون ایک مشتبہ چینی جاسوس غبارے کا سراغ لگا رہا ہے جو امریکہ کے اوپر پرواز کر رہا ہے۔ اپنے آپ کو سپر پاور کے طور پر پیش کرنے والا امریکہ اب اپنی ساکھ بچانے کے درپے ہے۔