Feb ۱۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
  • فرانس؛ حکومت کے خلاف عوام کے پر تشدد مظاہرے (ویڈیو)

پنشن اصلاحات کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ فرانس بھر بدستور جاری ہیں۔ گزشتہ روز دارالحکومت پیرس میں تقریبا پانچ لاکھ افراد نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف پر تشدد مظاہرہ کیا اور گاڑی اور کچرے کے ڈبے جلادیے۔

سحر نیوز/دنیا: غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس کے مختلف شہروں میں پر تشدد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک جلاؤ گھیراؤ اور کشیدہ صورتحال کی وجہ سے پچاس فیصد پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔

خبررساں اداروں نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پولیس نے مظاہرین کے خلاف بھرپور طریقے سے طاقت کا استعمال کیا، لاٹھی چارج کی اور آنسو گیس کے گولے داغے۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید تصادم بھی ہوا

مظاہرین نے حکومت سے پنشن کی عمر باسٹھ سے بڑھا کر چونسٹھ برس نہ کرنے کا مطالبہ اور نچلے طبقے کی جگہ امیروں پر ٹیکس لگا کر بجٹ اصلاحات کرنے پر زور دیا ہے۔

ساتھ ہی مظاہرین نے صدر میکرون کو خبردار کیا کہ پنشن منصوبہ واپس نہ لیا گیا تو پہلی ہڑتال سولہ فروری کو ہوگی اور سات مارچ سے ملک بھر میں پہیہ جام کردیا جائے گا۔

ٹیگس