Feb ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
  • صیہونی سفیر کو چپ کرادیا آکسفورڈ کے طلبا نے

برطانیہ میں صیہونی حکومت کی سفیر نے ایک نشست کے دوران فلسطینی عوام کو دہشت گرد کہا جس پر نشست میں موجود حاضرین نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔

سحر نیوز/ دنیا: رپورٹ کے مطابق، برطانیہ میں صیہونی سفیر زیپی ہوتو ویلی کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ ایک پروگرام میں مقرر کے طور پر بلایا گیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس دوران انہوں نے فلسطینیوں کو دہشت گرد کہہ کر بلایا جس پر کانفرنس ہال میں موجود طلبا فلسطین کی حمایت میں نعرے لگاتے ہوئے احتجاجا ہال سے باہر چلے گئے۔ 
  واقعے کی رونما ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طلبا نے صیہونی سفیر کی تقریر کو روک دیا اور فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے لگائے۔ 
  الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، آکسفرڈ یونیورسٹی کے دسیوں طلبا نے صیہونی سفیر کو ایک علمی ماحول میں مدعو کرنے کے خلاف احتجاجی اجتماع بھی منعقد کیا۔ 

ٹیگس