Mar ۱۰, ۲۰۲۳ ۰۷:۴۴ Asia/Tehran
  • شی جن پنگ تیسری بار چین کے صدر منتخب

شی جن پنگ مسلسل تیسری بار چین کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

سحر نیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق کمیونسٹ پارٹی کے رہنما 70 سالہ شی جن پنگ ایک بار پھر اگلے 5 سال کے لیے صدر منتخب ہوئے ہیں ۔ اسی کے ساتھ شی جن پنگ سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین بھی منتخب ہوئے ہیں۔ عہدۂ صدارت کے لئے یہ ان کا تیسرا انتخاب ہے۔

چینی پارلیمنٹ نے آج اپنے 14 ویں اجلاس میں متفقہ طور پر انہیں مزید 5 سال کیلئے چین کا صدر منتخب کیا۔

اکتوبر 2022 میں گریٹ ہال میں موجود 2 ہزار 338 نمائندوں اور اراکین کی موجودگی میں چینی صدر شی جن پنگ نے نئی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی، اور انہیں ایک مرتبہ پھر پارٹی کا صدر منتخب کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ چین میں 2 بار سے زائد صدارت کے عہدے پر پابندی تھی تاہم گزشتہ روز نئی ترمیم کے بعد شی جن پنگ کے تیسری بار صدر منتخب ہونے کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔

ٹیگس