فرانسیسی عوام سڑکوں پر اتر آئے
فرانسیسی عوام ایک بار پھر ریٹائرمنٹ سے متعلق صدر میکرون کی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: پیرس میں بلوا پولیس کی بڑے پیمانے پر تعنیاتی کے باوجود ہزاروں افراد نے پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ ا ٹھا رکھے تھے جن پر "ہم اس نام نہاد جمہوریت کے خلاف کھڑے ہیں" اور "حکومت کے یہ اقدامات حد سے تجاوز کر گئے ہیں جیسے نعرے لکھے ہو ئے تھے۔
ساحلی شہر مارسلی، جنوبی شہر نانٹیس، رینس اور لیون میں بھی، حکومت مخالف مظاہروں کی اطلاعات ملی ہیں ۔
فرانسیسی پولیس نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے سیکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق اسّی فیصد فرانسیسی عوام میکرون کی ریٹائرمنٹ پالیسی کے خلاف ہیں اور جمہوریت پر ان کا یقین دن بدن کم ہوتا جا رہا ہے۔