Mar ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۵ Asia/Tehran
  •  امریکہ اور صیہونی حکومت نے ایران کے خلاف مشاورت کی

امریکہ اور صیہونی حکومت کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو میں ایران کے خلاف مشاورت کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

سحر نیوز/ دنیا: ایسے حالات میں کہ جب صیہونی حکومت کے عدالتی ڈھانچے میں تبدیلی کے حوالے سے مقبوضہ فلسطین میں بحران بدستور خبروں کی زینت

بنا ہوا ہے، امریکی وزیر خارجہ نے تل ابیب میں اپنے ہم منصب کو فون کیا اور دونوں فریق نے ایران کے خلاف گفتگو کی۔

امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلینکن نے ٹویٹر پر لکھا کہ ان کی صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ ایلی کوہن" کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے۔

جو بائیڈن انتظامیہ کے وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت میں اپنے ہم منصب کے ساتھ مشاورت کے محور کی مختصر وضاحت کی اور ایران کے خلاف ان کی

گفتگو سے آگاہ کیا۔

اینٹونی بلینکن نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ہم نے دو طرفہ تعلقات کی اہمیت، عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی کوششوں اور ایران کو جوہری ہتھیار

حاصل کرنے سے روکنے کے اپنے عزم پر تبادلہ خیال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس بات پر گفتگو کی کہ امریکہ دو ریاستی حل کے لیے پرعزم ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے ایسے حالات میں ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کی بات کہی ہے کہ جب اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا اپنے ایٹمی

پروگرام کی پرامن نوعیت پر زور دیا ہے اور ایٹمی پروگرام کے فوجی استعمال کی مخالفت کی ہے۔

ٹیگس