Apr ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • آخرکار شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں کی دھمکی دے دی

شمالی کوریا کی جانب سے امریکہ اور جنوبی کوریا کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی بے مثال دھمکی دی ہے۔

سحرنیوز/ دنیا: جزیرہ نما کوریا پر امریکہ اور جنوبی کوریا کے اشتعال انگیز اقدامات کے جواب میں شمالی کوریا نے اس بات پر زور دیا کہ اگر ہماری ڈیٹرنٹ فورسز کا کوئی اثر نہیں ہوتا تو ہم اپنے جوہری ہتھیاروں کو استعمال کرنا جانتے ہیں۔

شمالی کوریا نے جزیرہ نما کوریا میں امریکا اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے سیئول اور واشنگٹن کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایک جوہری طاقت سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے شائع ہونے والے شمالی کوریا کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اس کے سیٹلائٹ کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ جس حکومت کے ساتھ ہیں وہ حقیقی جوہری صلاحیتوں کی حامل جوہری طاقت ہے اور انھیں یہ جان لینا چاہیے کہ ہمارے عوام اور فوج صرف ایک جوہری طاقت ہیں، ہم صرف باتیں ہی نہیں کرتے۔

ٹیگس